امریکہ یوکرین کو 400ملین ڈالر کی فوجی امداد دے گا

امریکی حکام نے بتایا کہ  اس اضافی امداد میں  اعلی صلاحیتوں کے حامل  راکٹ سسٹم اور خشکی سے فضا میں مار کرنے والے  میزائل سسٹم سمیت ہورنییٹ نامی ڈرونز اور دیگر فوجی سازو سامان  شامل ہوگا

2015796
امریکہ یوکرین کو 400ملین ڈالر کی فوجی امداد دے گا

امریکہ یوکرین کو چار سو ملین ڈالر کی  اضافی فوج امداد دے گا۔

 امریکی پریس سے گفتگو کرنے والے امریکی حکام نے بتایا کہ  اس اضافی امداد میں  اعلی صلاحیتوں کے حامل  راکٹ سسٹم اور خشکی سے فضا میں مار کرنے والے  میزائل سسٹم سمیت ہورنییٹ نامی ڈرونز اور دیگر فوجی سازو سامان  شامل ہوگا۔

امریکہ نے روس ۔یوکرین جنگ کے آغاز سے اب تک یوکرین کو  41 ارب ڈالرز سے زائد کی فوجی امداد روانہ کی ہے۔

 آخری بار گزشتہ ہفتے امریکی امور دفاع نے یوکرین کے لیے 1.3 ارب ڈالرز کی فوجی امداد دینے کا اعلان کیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں