وزیر خزانہ کی نیویارک میں مصروفیات،سرمایہ کاری کےامکانات پر غور
بند کمرے میں ہونے والے ان اجلاسوں میں ترک وزیر خزانہ نے ترکیہ کے معاشی پرو گرام میں ہونے والی پیش رفت اور مستقبل کے بارے میں تفصیلات فراہم کیں
وزیر خزانہ مہمت شیمشیک نے اقوام متحدہ کے 79 ویں جنرل اسمبلی اجلاس کے سلسلے میں موجود نیو یارک میں سرمایہ کاری پر مبنی تین اجلاسوں میں شرکت کی ۔
ان کانفرنسوں میں امریکہ کی نمایاں کمپنیوں کے اعلی افسران اور ماہرین اقتصادیات نے بھی شرکت کی ۔
بند کمرے میں ہونے والے ان اجلاسوں میں ترک وزیر خزانہ نے ترکیہ کے معاشی پرو گرام میں ہونے والی پیش رفت اور مستقبل کے بارے میں تفصیلات فراہم کیں۔
علاوہ ازیں مہمت شیمشیک نے خارجہ اقتصادی تعلقات کمیٹی اور ترکیہ ۔امریکہ بزنس کونسل کی جانب سے منعقدہ گول میز کانفرنس میں شرکت کی ۔
اس کانفرنس میں امریکہ اور ترکیہ کے کاروباری حلقوں کے نمائندوں ،سرمایہ کاروں اور عالمی اداروں کے اعلی افسران نے شرکت کی جس میں ترکیہ میں براہ راست سرمایہ کاری کے مواقعوں میں اضافے اور دیگر اسٹریٹیجک اہداف کے بارے میں آگاہی دی گئی ۔
متعللقہ خبریں
ترک ہوائی فرم کے مسافروں کی تعداد میں تواتر سے اضافہ جاری
2023 میں 63.9 ملین ہونے والی تعداد 2024 کے اسی دورانیہ میں 65.1 ملین رہی