وزیر خزانہ مہمت شمشیک کی جرمنی میں بڑی فرموں کے منتظمینِ اعلی سے ملاقات

شمشیک  نے  جرمن شہر باویریا کے ایلماؤ قصبے میں، ملک کی  معروف تھنک ٹینک، سٹرن سٹیورٹ انسٹی ٹیوٹ کے 2024 کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی

2189879
وزیر خزانہ مہمت شمشیک کی جرمنی میں بڑی فرموں کے منتظمینِ اعلی سے ملاقات

وزیر خزانہ مہمت  شمشیک  نے جرمنی میں منعقدہ سمٹ میں جرمنی کی سب سے بڑی کمپنیوں کے چیف ایگزیکیٹیوز سے ملاقات کی۔

وزارت سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق، شمشیک  نے  جرمن شہر باویریا کے ایلماؤ قصبے میں، ملک کی  معروف تھنک ٹینک، سٹرن سٹیورٹ انسٹی ٹیوٹ کے 2024 کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی۔

اس سمٹ میں جرمنی کی 50 بڑی اور بنیادی کمپنیوں کےاعلی  منتظمین اور محکمہ خزانہ کے سربراہان اور اپنے شعبوں میں سرکردہ ماہرین تعلیم کو  یکجا  کیا گیا۔

وزیر شمشیک  نے 19 ستمبر کو شروع ہونے والے سربراہی اجلاس کے دوسرے دن ترکیہ کے لیے منعقدہ خصوصی نشست میں شرکت کی۔

اس نشست  میں  ترکیہ میں  سرمایہ کاری کرنے والی یا اس  پر غور کر نے والی فرموں نے شرکت کی۔

وزیر خزانہ  نے ترکیہ کے لیے منعقدہ ایک اور سیشن میں  سرمایہ کاروں سے ملاقات کرتے ہوئے سوالات کے جوابات دیے۔

یہ ملاقاتیں بند کمرے میں ہوئیں۔



متعللقہ خبریں