فرانس میں سبک رفتار ٹرین کی پٹری بچھانے کا منصوبہ احتجاج کی نذر ہوگیا
فرانس میں ہزاروں افراد تیز رفتار ریلوے پٹری کے خلاف سراپا احتجاج ہیں جبکہ پولیس مظاہرین کومنتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کا استعمال کر رہی ہے، جھڑپوں میں شدت پر پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج بھی کیا
فرانس میں ہزاروں افراد تیز رفتار ریلوے پٹری کے خلاف سراپا احتجاج ہیں جبکہ پولیس مظاہرین کومنتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کا استعمال کر رہی ہے، جھڑپوں میں شدت پر پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج بھی کیا۔
فرانسیسی میڈیا کے مطابق، احتجاجی مظاہرے میں شہریوں اور مختلف تنظیموں کے 5 ہزار افراد شریک ہوئے، مظاہرین نے ماحول مخالف حکومتی پالیسیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ ریلوے ٹریک سے الپائن کے خطے کا ماحول تباہ ہو جائے گا،مظاہرین نے قریبی ریلوے لائن پر بھی دھاوا بول کر ٹرینوں کی آمدورفت روک دی۔
خیال رہے کہ فرانس اٹلی تک ہائی سپیڈ ٹرین کیلئے پٹری بچھانے کا منصوبہ بنا رہا ہے جسے عوام قبول نہیں کر رہے۔
متعللقہ خبریں
ترک لیرے کی حقیقی قدر میں اضافہ متوقع ہے، گورنر ترک سنٹرل بینک
سنٹرل بینک کے گورنر فاتح قارا خان نے استنبول میں منعقدہ عرب بینکنگ سمٹ سے خطاب کیا