ترک لیرے کی حقیقی قدر میں اضافہ متوقع ہے، گورنر ترک سنٹرل بینک

سنٹرل  بینک کے  گورنر فاتح قارا خان نے استنبول میں منعقدہ عرب بینکنگ سمٹ سے خطاب کیا

2143795
ترک لیرے کی حقیقی قدر میں اضافہ متوقع ہے، گورنر ترک سنٹرل بینک

جمہوریہ ترکیہ کے سنٹرل  بینک کے  گورنر فاتح قارا خان نے کہا کہ  ہماری توقع کے مطابق  ترک لیرے کی حقیقی قدر میں اضافہ ہوگا۔

سنٹرل  بینک کے  گورنر فاتح قارا خان نے استنبول میں منعقدہ عرب بینکنگ سمٹ سے خطاب کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ترکیہ  میں سخت مالیاتی پالیسیوں پر عمل درآمد جاری رکھا جائے گا اور  ماہ جون میں افراط زر میں  نمایاں سطح کی پستی متوقع  ہے۔

ترکیہ  میں  شعبہ اقتصادیات  میں اٹھائے گئے اقدامات سے ترک کرنسی کی  قدر  بڑھنے پر زور دیتے ہوئے قارا خان نے  کہا، "ملک میں بینکنگ سیکٹر منافع  کے عمل کو برقرار رکھتے ہوئے ہے اور ترک لیرے  میں ذخائر میں نمایاں اضافہ کا مشاہدہ ہو رہا ہے۔"



متعللقہ خبریں