ترکیہ: گیورمے عجائب گھر کی سیر کو آنے والے سیاحوں کی تعداد لاکھوں تک پہنچ گئی

رواں سال کے پہلے چار مہینوں میں 'گیورمے اوپن ایئر عجائب' گھر کی سیر کے لئے آنے والے سیاحوں کی تعداد 2 لاکھ 75 ہزار 705 سے تجاوز کر چُکی ہے

2141694
ترکیہ: گیورمے عجائب گھر کی سیر کو آنے والے سیاحوں کی تعداد لاکھوں تک پہنچ گئی

رواں سال کے پہلے چار مہینوں میں ترکیہ کے سیاحتی مقام 'نوشہر' کے 'گیورمے اوپن ایئر عجائب' گھر کی سیر کے لئے آنے والے سیاحوں کی تعداد 2 لاکھ 75 ہزار 705 سے تجاوز کر چُکی ہے۔

ترکیہ کے پہلے 10 معروف ترین سیاحتی مقامات میں شامل 'گیورمے اوپن ایئر عجائب گھر' رواں سال کے ماہِ جنوری میں 41 ہزار 889، فروری میں 45 ہزار 124، مارچ میں 61 ہزار 987 اور اپریل میں ایک لاکھ 26 ہزار 705 سیاحوں کی میزبانی کر چُکا ہے۔

عجائب گھر کو 6 دسمبر 1985 کو یونیسکو کے عالمی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا۔  

گیورمے اوپن ایئر عجائب گھر چٹانیں تراش کر بنائے گئے کلیساوں، مناستروں اور گرجوں کے ساتھ ساتھ دیواروں پر بنائی گئی تصاویر کی وجہ سے بھی مرکزِ توجہ بنتا ہے۔



متعللقہ خبریں