افریقی ممالک کےلیے ترک برآمدات 6 ارب ڈالرز تک پہنچ گئیں

ترک انجمن برائے برآمد کنندگان کے مطابق، سال رواں کے ابتدائی 4 مہینوں میں افریقی ممالک کےلیے ترک برآمدات  گزشتہ سال کے مقابلے میں  دو فیصد بڑھتے ہوئے 6 ارب ڈالرز تک جا پہنچی ہے

2143873
افریقی ممالک کےلیے ترک برآمدات 6 ارب ڈالرز تک پہنچ گئیں

 افریقی ممالک کے لیے ترک برآمدات سال رواں کے دوران  6 ارب ڈالرز تک جا پہنچی ہے۔

 ترک انجمن برائے برآمد کنندگان کے مطابق، سال رواں کے ابتدائی 4 مہینوں میں افریقی ممالک کےلیے ترک برآمدات  گزشتہ سال کے مقابلے میں  دو فیصد بڑھتے ہوئے 6 ارب ڈالرز تک جا پہنچی ہے۔

 بتایا گیا ہے کہ  ترکیہ کی مجموعی برآمدات میں  افریقی ممالک  کے لیے برآمدات کا حصہ 7٫2 فیصد ہے ۔

  ترکیہ نے  سال رواں کے دوراناب تک  یورپی یونین ممالک کےلیے 31٫6 ارب ڈالرز ،مشرق وسطی ممالک کےلیے 9٫7 ارب ،وسطی ایشیائی ممالک کے لیے 7 ارب ڈالرز اور دیگر یورپی ممالک کےلیے 6٫7 ارب ڈالرز ریکارڈ کی گئی ۔

ماہ جنوری تا اپریل کے دوران  افریقہ کے لیے سب سے زیادہ 1٫1 ارب ڈالر کے ساتھ مصر،987٫7 ملین ڈالر مراکش،766٫5 ملین ڈالر کے ساتھ الجزائر،669٫5 ملین ڈالرز کے ساتھ لیبیا  اور 10 لاکھ ڈالر کے ساتھ تیونس کےلیے برآمدات کی گئی ہیں۔

برآمدات میں  کیمیائی مواد اور مصنوعات شامل تھیں۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں