ایران نے بھِی جواباً یورپی اداروں اور افراد پر پابندیاں لگا دیں

ایرانی وزارت خارجہ نے گزشتہ روز کے روز اپنے جاری کردہ ایک بیان میں  جوابی اقدام کی حیثیت سے 13 اداروں، 15 یورپی افراد اور 8 برطانوی افراد  کو پابندیان کی فہرست میں شامل کردیا ہے

1949857
ایران نے بھِی جواباً یورپی اداروں اور افراد پر پابندیاں لگا دیں

ایرانی وزارت خارجہ نے گزشتہ روز کے روز اپنے جاری کردہ ایک بیان میں  جوابی اقدام کی حیثیت سے 13 اداروں، 15 یورپی افراد اور 8 برطانوی افراد  کو پابندیان کی فہرست میں شامل کردیا ہے ۔

ایرانی وزرات خارجہ کی ویب سائٹ پر بیان کے مطابق، ان پابندیوں کی وجہ دہشت گردی اور دہشت گرد گروہوں کی حمایت، ایران کے عوام کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں اور تشدد کو ترغیب دینا، اسلامی جمہوریہ ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت، ایران میں تشدد اور بدامنی کو فروغ دینا، جھوٹ پھیلانے اور ایران کے بارے میں غلط معلومات پھیلانا ،ایرانی عوام کے خلاف جابرانہ پابندیوں کے اضافے میں بھی شرکت کرنا ہے۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ ان میں ویزے کی پابندی اور ایران میں موجود مالی اثاثوں کو منجمد کرنا شامل ہے۔

واضح رہے کہ یورپی یونین نے ایران میں مہسا امینی کی ہلاکت کے بعد ملک گیر سطح پر ہونے والے پرُتشدد مظاہروں پر وزیر ثقافت محمد مہدی اسماعیلی اور وزیر تعلیم  یوسف نوری سمیت بتیس افراد اور دواداروں پر پابندیاں لگا دیں تھیں۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں