ترکیہ: پہلے 9 ماہ کی برآمدات 17،4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں

جنوری تا ستمبر میں ہمسایہ ممالک کے لئے ترکیہ کی برآمدات گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 20،2 فیصد اضافے کے ساتھ 17،4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں

1892345
ترکیہ: پہلے 9 ماہ کی برآمدات 17،4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں

رواں سال جنوری۔ ستمبر کے دورانیے میں ہمسایہ ممالک، بلغاریہ، ایران، عراق، جارجیا، شام اور یونان، کے لئے ترکیہ کی برآمدات گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 20،2 فیصد اضافے کے ساتھ 17،4 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔

ترکیہ وزارت تجارت اور ترکیہ برآمد کنندگان اسمبلی کے اعداد و شمار کے مطابق ماہِ ستمبر میں ملک کی برآمدات گذشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 9،2 فیصد اضافے سے 22،6 بلین ڈالر رہیں۔ یہ مقدار  ماہِ ستمبر  کی بڑی ترین برآمدی مقدار  ریکارڈ کی گئی ہے۔

ملک کی جنوری تاستمبر  کی برآمدات گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 17 فیصد اضافے کے ساتھ 188،2 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔

جنوری تا ستمبر کے دوران ترکیہ نے بلغاریہ، ایران، عراق، جارجیا، شام اور یونان  کو کی گئی برآمدات سے  17 ارب 43 کروڑ 22 لاکھ 5 ہزار ڈالر زرمبادلہ کمایا جبکہ  گذشتہ سال کے اسی دورانیے کا زرِ مبادلہ 14 ارب 50 کروڑ13 لاکھ34 ہزار ڈالر کی سطح پر  تھا۔

اس طرح مذکورہ ممالک کو سال کے پہلے 9 ماہ میں کی گئی برآمدات  گزشتہ سال کے پہلے  9 ماہ کے مقابلے میں 20،2 فیصد زیادہ رہیں۔

مذکورہ دورانیے میں سب سے زیادہ برآمدات 7 ارب 50 کروڑ79 لاکھ86 ہزار ڈالر کے ساتھ عراق کو کی گئیں۔ اس کے بعد  3 ارب 42 کروڑ82 لاکھ81 ہزار ڈالر کے ساتھ بلغاریہ دوسرے۔ 2 ارب16 کروڑ92 لاکھ7 ہزار ڈالر کے ساتھ یونان تیسرے، ایک ارب 76 کروڑ54 لاکھ41 ہزار ڈالر کے ساتھ ایران چوتھے، ایک ارب48 کروڑ93 لاکھ86 ہزار ڈالر کے ساتھ جارجیا پانچویں اور ایک ارب7 کروڑ19 لاکھ4 ہزار ڈالر کےساتھ شام چھٹے نمبر پر رہا۔

ترکیہ کی ہمسایہ ممالک کو کی گئی برآمدات میں "کیمیائی مادوں کا  سیکٹر " سرفہرست رہا۔



متعللقہ خبریں