ترکیہ۔انڈیا بزنس سمٹ
ترکیہ اپنی جدید بندرگاہوں، ترقی یافتہ رسل و رسائل سسٹموں اور وسیع تجارتی راستوں کے ساتھ بھارت اور یورپی منڈیوں کے درمیان مضبوط اقتصادی روابط قائم کر رہا ہے: گُرکان یلدرم
ترکیہ ینگ بزنس مین سوسائٹی TUGIAD اور بھارت کی 'ینگ انڈینز سوسائٹی' کا "ترکیہ۔انڈیا بزنس سمٹ" اجلاس استنبول میں منعقد ہوا۔
استنبول میں TUGIAD کے مرکزی دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب میں سوسائٹی کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ گُرکان یلدرم نے کہا ہے کہ ینگ انڈین سوسائٹی پیداوار، دوا سازی، پراپرٹی ڈیلرنگ، زراعت، قابلِ تجدید انرجی، فِن ٹیک، کان کنی اور مشاورت سمیت 20 سے زائد سیکٹر کا احاطہ کرتی ہے اور بھارت بھر سے 21 سے 45 سال کے نوجوان انٹرپرائزروں اور پیشہ وروں پر مشتمل ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ "ترکیہ، اپنے جغرافیائی محلّ وقوع کے اعتبار سے یورپ اور ایشیاء کے درمیان ایک پُل کا فریضہ ادا کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ تجارت اور ڈپلومیسی میں اس کی اہمیت میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔ ترکیہ اپنی جدید بندرگاہوں، ترقی یافتہ رسل و رسائل سسٹموں اور وسیع تجارتی راستوں کے ساتھ بھارت اور یورپی منڈیوں کے درمیان مضبوط اقتصادی روابط قائم کر رہا ہے"۔
کانفرنس سے خطاب میں ینگ انڈین سوسائٹی کے سربراہ ویشال کمار اگروال نے بھی کہا ہے کہ اس وقت بھارت کی آبادی کا 50 فیصد 25 سال سے کم عمر افراد پر مشتمل ہے۔ بھارتی نوجوان متعدد موضوعات میں نہایت قابل ہیں۔ ہم بحیثیت ینگ انڈین سوسائٹی کے قابل بھارتی نوجوانوں کی آواز بن رہے ہیں۔ اس وقت یہاں ہماری موجودگی کا مقصد شخصی حوالے سے روابط کو فروغ دینا اور کاروباری تعلقات اور کاروباری ثقافت کو ایک جگہ جمع کرنا ہے"۔