ترکی: فندق کی ریکارڈ برآمدات

ہمارا ہدف 2021۔22 سیزن کے اختتام پر 3 لاکھ 50 ہزار ٹن برآمداتی مقدار کو عبور کر کے ایک نیا ریکارڈ قائم کرنا ہے: بحیرہ اسود فندق برآمداتی یونین

1756802
ترکی: فندق کی ریکارڈ برآمدات

ترکی نے سال 2021 میں 122 ممالک کو 3 لاکھ 44 ہزار 370 ٹن فندق کی برآمد سے 2 ارب 26 کروڑ 1 لاکھ 5 ہزار 304 ڈالر زرِ مبادلہ کمایا ہے۔

بحیرہ اسود فندق اور فندق مصنوعات کی برآمداتی یونین نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے  3 لاکھ 44 ہزار 370 ٹن فندق برآمد کر کے جمہوریہ ترکی کی تاریخ کا ایک اور ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "2021۔22 کے برآمداتی سیزن کے یکم ستمبر سے 31 دسمبر کے دورانیے میں ایک لاکھ 58 ہزار 465 ٹن فندق برآمد کر کے 98 کروڑ 11 لاکھ 90 ہزار 866 ڈالر زرِمبادلہ کمایا گیا ہے۔ ہمارا ہدف 2021۔22 سیزن کے اختتام پر 3 لاکھ 50 ہزار ٹن برآمداتی مقدار کو عبور کر کے ایک نیا ریکارڈ قائم کرنا ہے"۔



متعللقہ خبریں