ترکی کی امریکہ اور اسپین کو برآمدات بلند ترین سطح پر

ماہ ستمبر میں امریکہ کو ترکی کی برآمدات میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 45.6 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سپین کو اس کی برآمدات میں 39.3 فیصد اضافہ ہوا

1715758
ترکی کی امریکہ اور اسپین کو برآمدات بلند ترین سطح پر

ستمبر میں امریکہ  کو ترکی کی برآمدات 1 ارب 251 ملین 955 ہزار ڈالرز کے ساتھ تاریخی سطح پر پہنچ گئیں اور سپین کو ماہانہ بنیادوں پر اس کی برآمدات 920 ملین ڈالر  تک رپہی ہیں۔

ترک ایکسپورٹرز اسمبلی  کے اعداد و شمار سے مرتب کردہ معلومات کے مطابق ، ترکی کی برآمدات گزشتہ ماہ کے اسی عرصے کے مقابلے میں گزشتہ ماہ 30 فیصد بڑھ کر 20 ارب 783 ملین 227 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔

امسال ماہ ستمبر میں امریکہ کو ترکی کی برآمدات میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 45.6 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سپین کو اس کی برآمدات میں 39.3 فیصد اضافہ ہوا۔

امریکہ اور اسپین بھی ان 5 ممالک میں شامل تھے جہاں ترکی نے اس عرصے کے دوران سب سے زیادہ برآمدات کیں۔

ترکی نے جرمنی کو 1 ارب 555 ملین 48 ہزار ڈالر ، برطانیہ کو 1 ارب 234 ملین 62 ہزار ڈالر ، اٹلی کو 953 ملین 62 ہزار ڈالر کی برآمدات سر انجام دیں۔

گزشتہ ماہ  سٹیل انڈسٹری نے امریکہ کو سب سے زیادہ برآمدات کیں، اور تیار کپڑوں اور ملبوسات کی صنعت نے سپین کو سب سے زیادہ برآمدات کیں۔



متعللقہ خبریں