ترکیہ: مُولا آنے والے سیاحوں کی تعداد 26 لاکھ 17 ہزار 473 ہو گئی

رواں سال کے پہلے 8 مہینوں میں مُولا آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد  26 لاکھ 17 ہزار 473 ریکارڈ کی گئی ہے

2187371
ترکیہ: مُولا آنے والے سیاحوں کی تعداد 26 لاکھ 17 ہزار 473 ہو گئی
mugla turizm turist.jpg
mugla turizm turist.jpg
mugla turizm turist.jpg
mugla turizm turist.jpg

ترکیہ کے اہم سیاحتی مراکز میں شامل ضلع مُولا نے سال کے پہلے 8 مہینوں میں 26 لاکھ 17 ہزار 473 سیاحوں کی میزبانی کی ہے۔

بحیرہ روم اور بحیرہ ایجیئن کے نقطہ اتصال ،  قدرتی خوبصورتیوں اور قدیم تاریخی مقامات کی وجہ سے مشہور سیاحتی شہر مُولا 3 لاکھ 40 ہزار بستروں کی صلاحیت والے ہوٹلوں اور بیچ تنصیبات  کے ساتھ مقامی و غیر ملکی سیاحوں کو خدمات دے رہا ہے۔

ہر سال لاکھوں سیاح کی میزبانی کرنے والا یہ شہر خاص طور پر انگلینڈ سے آنے والے سیاحوں کا مخصوص سیاحتی مقام ہے۔

رواں سال کے پہلے 8 مہینوں میں مُولا آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد  26 لاکھ 17 ہزار 473 ریکارڈ کی گئی ہے۔

سیاحوں کی تعداد کے حوالے سے 11 لاکھ 18 ہزار 79 سیاحوں کے ساتھ انگلینڈ پہلے، 2 لاکھ 78 ہزار 465 سیاحوں کے ساتھ روس دوسرے، 2 لاکھ 11 ہزار 510 سیاحوں کے ساتھ پولینڈ تیسرے، ایک لاکھ 63 ہزار 638 سیاحوں کے ساتھ جرمنی چوتھے اور 66 ہزار 498 سیاحوں کے ساتھ ہالینڈ پانچویں نمبر پر رہا ہے۔ دیگر ممالک سے آنے والے سیاحوں کی تعداد 7 لاکھ 79 ہزار 283 رہی ہے۔



متعللقہ خبریں