ترکی کوئی ایسا ملک نہیں ہے کہ جس کی پرواہ نہ کی جائے: انڈریا نالس

ترکی کے بارے میں ہونے والی پیش رفتوں پر جرمنی خاموش نہیں  رہے گا اور اگر ضرورت پڑے تو جرمنی کا ترکی کی مدد کرنا ضروری ہے: نالس

1035218
ترکی کوئی ایسا ملک نہیں ہے کہ جس کی پرواہ نہ کی جائے: انڈریا نالس

جرمنی کی حکومتی ساجھے دار سوشل ڈیموکریٹ پارٹی کی چئیر مین انڈریا نالس نے کہا ہے کہ ترکی کی مضبوط اقتصادیات سب کے مفاد میں ہے۔

نالس نے اخباری نمائندوں کے ساتھ ملاقات میں امریکہ کی طرف سے ترکی کے خلاف شروع کی گئی اقتصادی جنگ پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا  ہےکہ ترکی کے بارے میں ہونے والی پیش رفتوں پر جرمنی خاموش نہیں  رہے گا اور اگر ضرورت پڑے تو جرمنی کا ترکی کی مدد کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی کوئی ایسا ملک نہیں ہے کہ جس کی پرواہ نہ کی جائے۔

نالس نے نیٹو میں ترکی کی حیثیت کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ اقتصادی لحاظ سے ترکی کا مضبوط ہونا اور ایکسچینج ریٹ میں استحکام آنا ہر ایک کے مفاد میں ہے۔



متعللقہ خبریں