ترکی سے ادویات کی تجارت،ایران ادائیگی ترک لیرے میں کرے گا

امریکی بینکوں کی طرف سے ایران پر پابندیوں کے نتیجے میں   ایران نے  ترکی سے  ادویات اور دیگر طبی سازو سامان کی درآمد میں ترک لیرا استعمال کرنے کا   فیصلہ کیا ہے

1018460
ترکی سے ادویات کی تجارت،ایران ادائیگی ترک لیرے میں کرے گا

ایران   ترکی سے ادویات کی درآمد میں  ترک لیرا استعمال کرے گا۔

 امریکی بینکوں کی طرف سے ایران پر پابندیوں کے نتیجے میں   ایران نے  ترکی سے  ادویات اور دیگر طبی سازو سامان کی درآمد میں ترک لیرا استعمال کرنے کا   فیصلہ کیا ہے۔

 رکن پارلیمان  الیاس حضرتی  نے  اس سلسلے میں بتایا کہ چین اور ترکی سے  تجارتی لین دین میں اب  لیرا اور چینی یو آن     استعمال ہوگا جس میں  کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ   اب ہم ترک کمپنیوں کے ساتھ ایرانی ریال میں تجارت   کے موضوع پر  معاہدے   کی تیاری میں ہیں۔



متعللقہ خبریں