ایران پراقتصادی پابندیوں میں نرمی ختم کرنے کا فیصلہ ،امریکی محکمہ خزانہ نے تصدیق کر دی

امریکی وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ وہ ایران پر عائد کردہ اقتصادی پابندیوں میں نرمی کے 180 دن بعد ان پابندیوں کا اعادہ کر رہا ہے

967176
ایران پراقتصادی پابندیوں میں نرمی ختم کرنے کا فیصلہ ،امریکی محکمہ خزانہ نے تصدیق کر دی

امریکی وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ وہ ایران پر عائد کردہ اقتصادی پابندیوں میں نرمی کے 180 دن بعد ان پابندیوں کا اعادہ کر رہا ہے۔

 دوبارہ عائد کی جانے والی پابندیوں میں تیل  کا شعبہ  اور ایران کے مرکزی بنک کے ساتھ لین دین کی پابندی بھی شامل ہے۔

خبر کے مطابق، امریکی وزارت خزانہ کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران پر عائد کردہ پابندیوں میں 180 دن تک نرمی کی گئی تھی مگرایران نے اس نرمی کا غلط فائدہ اٹھایا ہے۔

امریکی محکمہ خزانہ ایران کے ساتھ طیاروں کی درآمدات، معدنیات کی تجارت، ارو دیگر شعبوں میں عائد پابندیوں کو بحال کر رہا ہے۔

خیال رہے کہ ایران  کے خلاف امریکی پابندیوں کی بحالی ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ طے پائے جوہری معاہدے سے  دستبرداری  کا اعلان کیا ہے۔

 ایران کے ساتھ جوہری معاہدے سے علیحدگی اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ امریکہ دوبارہ ایران پر پابندیاں عائد کرنے کی پالیسی اپنا رہا ہے۔

 



متعللقہ خبریں