ترک غیر منقولہ نمائش کا استنبول میں اہتمام

اس نمائش میں زائرین ترک  کاروباری  حلقوں سے ملنے  اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے مواقع حاصل کریں گے

943402
ترک غیر منقولہ نمائش کا استنبول میں اہتمام

بارہویں غیر منقولہ نمائش  اور عرب ۔ ترک سربراہی   اجلاس کا انعقاد  28 تا 29 اپریل  استنبول میں ہوگا۔

مقامی و غیر ملکی 60 سے زائد فرموں کے 365 منصوبوں کے جگہ پانے والی اس نمائش میں امسال خلیجی ممالک  میں سے  ابو دبئی، کویت، سعودی عرب سمیت مراکش  لیکر مصر اور ایران تک بھاری تعداد  میں ملکوں سے 500 سے زائد سرمایہ کار شرکت کریں گے۔

زائرین اس نمائش میں ترک  کاروباری  حلقوں سے ملنے  اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے مواقع حاصل کریں گے۔

ترکی اور عرب ممالک کے درمیان مثبت  تعلقات  بیک وقت خطے  میں امن و امان  کے قیام میں  بارآور ثابت ہوں گے۔

ترکی غیر منقولہ  پراپرٹی کے اعتبار سے وسیع پیمانے کی استعداد کا  حامل ہے۔

ترک  غیر منقولہ سالانہ  11 فیصد سے زائد  قیمتوں میں اضافے کے ساتھ دنیا کی  جاذب نظر ترین غیر منقولہ  منڈیوں  میں شامل ہے۔

گزشتہ برس غیر ملکیوں کو مکانات  کی فروخت کی شرح میں   سن 2016 کے مقابلے میں  22٫2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں