امریکہ:عارضی اخراجات کا پیکیج منظور،حکومتی کاروبار کا آغاز

گزشتہ روز  امریکی سینیٹ نے عارضی اخراجات کے پیکیج کو 81 ووٹوں سے منظور کرلیا   جبکہ  مخالفت میں 18 ووٹ پڑے

894783
امریکہ:عارضی اخراجات کا پیکیج منظور،حکومتی کاروبار کا آغاز

گزشتہ روز  امریکی سینیٹ نے عارضی اخراجات کے پیکیج کو 81 ووٹوں سے منظور کرلیا   جبکہ  مخالفت میں 18 ووٹ پڑے۔

  اس قانون سازی کا مقصد وفاقی حکومت کا کاروبار مکمل طور پر بحال کرانا ہے۔

سینیٹرز  نے قانون سازی کی منظوری دی جس کی مدد سے8 فروری تک وفاقی ادارے کھلے رہ سکیں گے۔

قبل ازیں ، سینیٹ کی  اکثریتی جماعت کے قائد مِچ مکونیل نے حزبِ اختلاف سے تعلق رکھنے والے قانون سازوں کو یقین دلایا کہ آئندہ ہفتوں کے دوران وہ تقریباً 8 لاکھ  غیر قانونی تارکینِ وطن کو ملک بدر کیے جانے کے خلاف تحفظ کی فراہمی کے لیے مل کر کام کریں گے۔

ڈیموکریٹس نے  یقینی دہانی کا مطالبہ کیا تھا کہ حکومت، تارکین وطن کی صورت حال زیر غور لائے جنھیں  سالوں قبل اُن کے والدین امریکہ لے آئے تھے جس کے بعد وہ قانون سازی کے تعطل کو ختم کرنے پر رضامند ہوئے۔

 واضح رہے کہ ایوانِ نمائندگان کی جانب سے اس بحران  کے خاتمے سے متعلق قانون سازی کی منظوری دیا جانا باقی ہے جس کے بعد قانونی شکل اختیار کرنے کے لیے بل کو صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو بھیجا جائے گا۔

 



متعللقہ خبریں