نئی ویزہ پالیسی:چین نے 10 سال کا ورک ویزہ دینے کا اعلان کر دیا

چین نے کہا ہے کہ نئی پالیسی کے تحت باصلاحیت افراد کو ویزا دینے کے عمل میں 5 تا 10 سال تک توسیع کی جائے گی جبکہ مطلوبہ تمام باصلاحیت افراد ویزے کے لئے درخواست دینے کے اہل ہو ں گے

882238
نئی ویزہ پالیسی:چین نے 10 سال کا ورک ویزہ دینے کا اعلان کر دیا

چین نے باصلاحیت افراد کے لئے نئی ویزا پالیسی کے اجرا کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی پالیسی میں باصلاحیت افراد کو ویزا دینے کے عمل میں 5 تا 10 سال تک توسیع کی جائے گی جبکہ   مطلوبہ تمام باصلاحیت افراد ویزے کے لئے درخواست دینے کے اہل ہو ں گے۔

خبر  کے مطابق، چین کی ریاستی انتظامیہ برائے امورِ غیر ملکی ماہرین، چین کی وزارتِ خارجہ اور وزارتِ تحفظ عامہ نے مشترکہ طور پر غیر ملکی باصلاحیت افراد کے لئے ویزا پالیسی جاری کا کر دی ہے جس میں چین کی ریاستی انتظامیہ برائے امورِ غیر ملکی ماہرین کے متعلقہ اعلی اہلکار کے مطابق نئی پالیسی میں باصلاحیت افراد کو ویزا دینے کے عمل میں توسیع کی جائے گی۔

چینی منڈیوں  کی ترقی کے لیے ضروری غیر ملکی افراد اور عصری ضروریات سے ہم آہنگ باصلاحیت غیر ملکی افراد ، سائنسدان، سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں نمایاں افراد،عالمی کاروباری شخصیات خصوصی طور پر باصلاحیت اور اعلی پیشہ ورانہ صلاحیت کے حامل افراد سمیت چین کی اقتصادی و سماجی ترقی کے لئے ضروری تمام باصلاحیت افراد ویزے کے لئے درخواست دینے کے اہل ہو ں گے۔

اعلی پیشہ ورانہ صلاحیت کے حامل افراد اور ان کے اہلِ خانہ کے ویزے کی مدت میں 10 سال تک  تو سیع کی جائے گی۔

 



متعللقہ خبریں