پاک۔چین تجارت میں ڈالر کے بجائے یوآن کے استعمال کا امکان

پاکستان کے وزیر ترقی اور منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت، پاکستان اور چین کے درمیان تجارت کے لیے امریکی ڈالر کو چینی کرنسی یوآن سے تبدیل کرنے کی تجویز کا جائزہ لے رہی ہے

873002
پاک۔چین تجارت میں ڈالر کے بجائے یوآن کے استعمال کا امکان

وزیر ترقی اور منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت، پاکستان اور چین کے درمیان تجارت کے لیے امریکی ڈالر کو چینی کرنسی یوآن سے تبدیل کرنے کی تجویز کا جائزہ لے رہی ہے۔

یہ بات انہوں نے پاک چین اقتصادی راہداری کے 30-2017 کے طویل مدتی پلان کے سلسلے میں منعقدہ ظہرانے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

تقریب میں پاکستان کے لیے نئے مقرر ہونے والے چینی سفارت کار یا جنگ اور صوبائی حکومتوں کے حکام نے بھی شرکت کی۔

احسن اقبال سے پوچھا گیا کہ کیا چین کی کرنسی کو پاکستان میں استعمال کی اجازت ہوگی تو ان کا کہنا تھا کہ ملک کے اندر پاکستانی کرنسی استعمال ہوگی لیکن چین کی خواہش ہے کہ دو طرفہ تجارت کے درمیان ان کی کرنسی  یوآن استعمال ہو اور ہم امریکی ڈالر کی جگہ آر ایم بی کو دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے لیے استعمال کرنے کا جائزہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آر ایم بی کا استعمال پاکستان کے مفاد کے خلاف نہیں تھا بلکہ اس سے ملک کو فائدہ ہی پہنچے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ چین سے پاکستان میں سی پیک سے متعلق سرمایہ کاری نہیں روکی جیسا کچھ لوگوں کی جانب سے دعوی کیا جارہا تھا کہ  ان کا کہنا تھا کہ تمام منصوبوں پر کام قابل عمل طریقے سے جاری ہے اور ان کی جانچ پڑتال پہلے مرحلے کا حصہ تھی۔



متعللقہ خبریں