3 عرب ممالک ایک نیا شہرقائم کریں گے،منصوبہ تیاراوروسائل مختص

سعودی  ولی عہد  شہزادہ محمد بن سلمان  نے  کہا ہے کہ اس نئے شہر کے قیام کےلیے اردن اور مصر سے مفاہمت ہو گئی ہے جس کا پہلا مرحلہ سن 2025 میں شروع ہوگا

833278
3 عرب ممالک ایک نیا شہرقائم کریں گے،منصوبہ تیاراوروسائل مختص

سعودی عرب،اردن اور مصر ایک مشترکہ شہر قائم کریں گے۔

 جی ہاں  یہ درست ہے  اور اس کی اطلاع  سعودی  ولی عہد  شہزادہ محمد بن سلمان  نے  دی ہے اور کہا ہے کہ اس شہر کے قیام کےلیے تینوں ممالک  ایک اہم منصوبے پر  کام کریں گے جس کا پہلا مرحلہ سن 2025 میں شروع ہوگا۔

 اس شہر  کا  رقبہ 26٫500  مربع کلومیٹر  ہوگا جسے" نوئم" کا نام دیا جائے گا جس کےلیے اربوں ڈالرز      کے وسائل ابھی سے مختص کر دیئے گئے ہیں۔

  اس منصوبے  کا مقصد تیل کی تجارت پر انحصار کو کم کرتےہوئے   تینوں ممالک کے درمیان  شعبہ سیاحت،صنعت  اور    مختلف  امور ہائے زندگی میں  افرادی قوت کے مواقع بڑھانا ہے ۔

 



متعللقہ خبریں