روسی سیاحوں کی ترکی آمد میں مسلسل اضافہ ،ہوٹل مالکان خوش

روسی اخبار ویدو موستی نے لکھا ہے کہ سال رواں کی  پہلی سہ ماہی تک انطالیہ آنے والے روسی سیاحوں کی تعداد 1٫3 ملین  رہی

765107
روسی سیاحوں کی ترکی آمد میں مسلسل اضافہ ،ہوٹل مالکان خوش

  ترکی آنے والے روسی سیاحوں کی تعداد روز بروز بڑھتی جا رہی ہے۔

 روسی اخبار ویدو موستی نے لکھا ہے کہ   سال رواں کی  پہلی سہ ماہی تک انطالیہ آنے والے روسی سیاحوں کی تعداد 1٫3 ملین  رہی ۔

 اعداد و شمار بتاتے ہیں  کہ  حالیہ 6 ماہ کے عرصے میں  انطالیہ اور اس کے مضافات میں  سیر کےلیے  3٫4 ملین سیاح آئے جن   میں سے 38 فیصد روسی تھے ۔ان کے بعد  جرمن سیاحوں کی تعداد  ہے جو کہ 17 فیصد بنتی ہے  ۔


ٹیگز: #روس , #سیاح

متعللقہ خبریں