امریکہ ،متحدہ عرب امارات کو 2 ارب ڈالرز کا اسلحہ دے گا

امریکہ نے  متحدہ عرب امارات کو 2 ارب ڈالرز کے اسلحے کی فروخت قبول کرلی ہے

730783
امریکہ ،متحدہ عرب امارات کو 2 ارب ڈالرز کا اسلحہ دے گا

امریکہ نے  متحدہ عرب امارات کو 2 ارب ڈالرز کے اسلحے کی فروخت قبول کرلی ہے۔

 امریکی سلامتی و  دفاعی تعاون  کی ایجنسی  کا کہناہے کہ  اس سلسلے میں امریکی کانگریس   کو مطلع کر دیا گیا ہے ۔

بتایا گیا ہے کہ  اسلحے کی  فہرست  میں  60 عدد PAC-3 میزائل،100 عدد  GEM –T قسم کے میزائل  اور دیگر  دفاعی سازو سامان  موجود ہے  جن کی  مجموعی مالیت 2 ارب ڈالرز کے لگ بھگ ہوگی ۔

 بیان میں کہا گیا ہے کہ اس اسلحے کی فراہمی سے خلیجی ممالک   فضائی  اور میزائل حملوں  کے خلاف زیادہ محفوظ ہو جائیں گے



متعللقہ خبریں