ہنگری اگر چاہے تو ترک اسٹریم پائپ لائن سے گیس لے سکتا ہے:پوٹین

روسی صدر ولادیمیر پوٹین نے بوداپسٹ میں کہا ہے کہ ہنگری ترک اسٹریم پائپ لائن سے گیس حاصل کر سکے گا

664639
ہنگری اگر چاہے تو ترک اسٹریم پائپ لائن سے گیس لے سکتا ہے:پوٹین

روسی صدر ولادیمیر پوٹین نے  کہا ہے کہ  ہنگری ترک اسٹریم پائپ لائن سے گیس حاصل کر سکے گا۔

  پوٹین نے یہ بات دورہ ہنگری کے دوران  وزیراعظم وکٹر اوربان کے ساتھ مشترکہ اخباری کانفرنس  میں کہی ۔

 پوٹین نے کہا کہ  سیاسی  نقطہ نگاہ سے یوکرین کے راستے یورپ تک گیس کی ترسیل فی الوقت موضوع بحث  نہیں ہے  البتہ ہنگری اگر چاہے تو  ترک اسٹریم  پائپ لائن  سے گیس  حاصل کر سکتا ہے۔

 اس موقع پر میزبان وزیراعظم اوربان نے بھی کہا کہ  ساوتھ فلو پائپ لائن  ہمارے لیے   بہترین   وسیلہ تھی لیکن  اب  اس کا فائدہ نہیں لہذا  امید ہے کہ  ترک فلو پائپ لائن  مکمل ہونےکے بعد   ہم اس سے استفادہ حاصل کر سکیں گے۔

 



متعللقہ خبریں