وینزویلا: حزب اختلاف گروپوں کی طرف سے حکومت مخالف مظاہرے

مظاہرین صدر نکولاس مادورو کو خراب اقتصادی صورتحال کا ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں اور ان کا تقاضا  ہے کہ مادورو کو ان کے عہدے سے معزول کیا جائے

509637
وینزویلا: حزب اختلاف گروپوں کی طرف سے حکومت مخالف مظاہرے

اقتصادی بحران سے نبرد آزما ملک وینزویلا  میں حزب اختلاف گروپ  حکومت مخالف مظاہرے کر رہے ہیں۔

مظاہرین صدر نکولاس مادورو کو خراب اقتصادی صورتحال کا ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں اور ان کا تقاضا  ہے کہ مادورو کو ان کے عہدے سے معزول کیا جائے۔

مخالفین نے عوامی  رائے شماری  کے مطالبے  کے ساتھ  دستخط جمع کرنے کی مہم شروع کر دی ہے۔

تاہم دارالحکومت کارکاس میں  عوام  سے خطاب میں صدر مادورو نے کہا  ہے کہ عوامی رائے شماری آئندہ سال ہی ممکن ہے۔

مادورو نے کہا  ہے کہ مخالفین ملک کو آگ میں جھونکنا چاہتے ہیں لیکن اس میں کامیاب نہیں ہو پا رہے۔

انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ شرائط کوپورا کرنے کی صورت میں عوامی رائے شماری آئندہ سال کروائی  جائے گی۔

واضح رہے کہ سال 2013 میں وینزویلا کے افسانوی لیڈر ہگو شاویز کی وفات کے بعد سے ملک میں اقتصادی بحران شروع ہو گیا  جس میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔

دنیا میں گنے چنے پیٹرول کی دولت والے ممالک میں سے ایک وینزویلا میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی صورتحال کو مزید خراب کر رہی ہے۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ  آئی ایم  ایف  کے اندازوں کے مطابق رواں سال میں ملک میں افراط زر کی شرح 480 فیصد سے بڑھنے کی توقع ہے۔



متعللقہ خبریں