ہم ترکی کی رکنیت کی حمایت کرتے ہیں

ترکی کی یورپی یونین کی مکمل رکنیت کی نہایت سخت مخالفت کی جا رہی ہو تو بھی ہم ترکی کی رکنیت کی حمایت کرتے ہیں۔ یانوس پاپانتونیو

459207
ہم ترکی کی رکنیت کی حمایت کرتے ہیں

یونان کے سابقہ وزیر کی طرف سے ترکی کی اقتصادیات کی تعریف۔۔۔

سابقہ وزیر اقتصادیات یانوس پاپانتونیو نے اُلوداع اقتصادی سربراہی اجلاس کی "نیو ورلڈ آرڈر اور مستقبل" کے موضوع سے منعقدہ نشست سے خطاب میں کہا ہے کہ ترکی کی یورپی یونین کی مکمل رکنیت کی نہایت سخت مخالفت کی جا رہی ہو تو بھی ہم ترکی کی رکنیت کی حمایت کرتے ہیں۔

پاپانتونیو نے ترکی کے اصلاحات کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ "ترکی کا لبرل اصلاحات کو جاری رکھنا، رقابت اور اقتصادیات کے ساتھ مستقل اور بھرپور تعاون کرنا عالمی مفہوم میں درحقیقت اس کے ایک مضبوط کردار ہونے کا مفہوم رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی دنیا کے باقی ممالک کے خوف سے آزاد ، نوجوان اور پُر صلاحیت آبادی کا مالک ملک ہے۔

ترکی کے کاروباری حضرات اور انٹرپرائزر نہایت پُر صلاحیت ہیں اور اپنی جغرافیائی محل وقوع کے اعتبار سے اس ملک میں اقتصادی ترقی کے لئے تمام ضروری عناصر موجود ہیں۔



متعللقہ خبریں