ترکی میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں بدستور اضافہ
حالیہ ایام میں رونما ہونے والے دہشت گرد حملوں کے باوجود کئی ایک غیر ملکی فرموں کی ترکی میں دلچسپی کا مشاہدہ ہو رہا ہے
ترکی غیر ملکیوں کے لیے سرمایہ کاری کا چشم و چراغ ہونے کے عمل کو جاری رکھے ہوئے ہے۔
حالیہ ایام میں رونما ہونے والے دہشت گرد حملوں کے باوجود کئی ایک غیر ملکی فرموں کی ترکی میں دلچسپی کا مشاہدہ ہو رہا ہے۔
غیر ملکی سرمایہ کاروں نے گزشتہ تین ماہ میں ترکی میں موٹر دساز صنعت سمیت ٹورزم، تعمیرات، مواصلات کی طرح کے کلیدی شعبہ جات میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے۔
صرف کل ہی دو فرموں نے ترکی میں سرمایہ کاری کے لیے اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں۔
چار ارب یورو کے مجموعی سرمائے کی حامل فرانسیسی سرویر نے مغربی یورپ میں اپنی پیداوار کے ایک حصے کو ترکی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جاپانی موٹر ساز فرم ٹویوٹا نے سکاریہ کی فیکٹری میں ساڑھے تین سو ملین یورو ست زائد سرمایہ کاری کی بدولت ایک نئے ماڈل کی تیاری کا فیصلہ کیا ہے۔
کینیڈین ٹرین و طیارہ ساز فرم بمبارڈیئر نے ترکی میں ریلوے منصوبے میں مقامی شراکت دار کے ہمراہ کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ اس مقصد کے تحت 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔
مرسیڈیز ۔ بینز ترک آکسرائے میں اپنی فیکٹری کی استعداد کو 113 ملین یورو کی سرمایہ کاری کی بدولت دو گنا کرے گی۔
اسی طرح کوریائی درم ہنڈائی آسان ماڈل کی گاڑیاں تیار کرنے کی خاطر 150 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے بعد اب مزید نئے اقدامات اٹھانے کی تیاریوں میں ہے۔