ہم ترکی کے ساتھ تجارتی تعلقات برقرار رکھنا چاہتے ہیں: گیس پروم

روسی کمپنی "گیس پروم "نے کہا ہے کہ گیس پروم ایکسپورٹ اور ترکی کی بعض نجی کمپنیوں کے درمیان مذاکرات جاری ہیں جس کے نتائج جلد سامنے آئیں گے جبکہ ہم ترک کمپنیوں کے ساتھ تجارتی تعلقات بحال رکھنا چاہتے ہیں

439755
ہم ترکی کے ساتھ تجارتی تعلقات برقرار رکھنا چاہتے ہیں: گیس پروم

روسی کمپنی "گیس پروم "نے کہا ہے کہ وہ ترک کمپنیوں کے ساتھ تجارتی تعلقات قائم رکھنا چاہتی ہے ۔

کمپنی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ترکی کی بعض نجی کمپنیوں کے ساتھ ہمارے مذاکرات جاری ہیں ۔

کمپنی نے روسی نیوز ایجنسی تاس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ گیس پروم ایکسپورٹ اور ترکی کی بعض نجی کمپنیوں کے درمیان مذاکرات جاری ہیں جس کے نتائج جلد سامنے آئیں گے جبکہ ہم ترک کمپنیوں کے ساتھ تجارتی تعلقات بحال رکھنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ روسی حکومت نے ترکی کو گیس درآمد کرنے والی بعض نجی کمپنیوں کو حاصل 10٫25 فیصد کی رعائیت ختم کر دی تھی جس کے بعدگیس پروم کی طرف سے نجی کمپنیوں کوگیس کی ترسیل 10 فیصد کم ہو گئی تھی ۔



متعللقہ خبریں