امریکہ: 4 ٹریلیئن ڈالرز کا بجٹ کانگریس میں

امریکی صدر براک اوباما نے گزشتہ روز اگلے اکتوبر سے شروع ہونے والے مالی سال کے لیے چار ٹریلین ڈالر کا مجوزہ وفاقی اخراجاتی بجٹ کانگریس کو پیش کیا ہے

429979
امریکہ: 4 ٹریلیئن ڈالرز کا بجٹ کانگریس میں

امریکی صدر براک اوباما نے گزشتہ روز اگلے اکتوبر سے شروع ہونے والے مالی سال کے لیے چار ٹریلین ڈالر کا مجوزہ وفاقی اخراجاتی بجٹ کانگریس کو پیش کیا ہے۔

تاہم، ریپبلکن اکثریت والی کانگریس نے پہلے ہی یہ عندیہ دیا ہے کہ اوباما کے عہدہ صدارت کے آخری سال کے دوران وہ صدر کی بہت سی مجوزہ تجاویز کو نظرانداز کر سکتی ہے۔

موجودہ صدارتی مہم کے دوران جس کا مقصد اپنے جانشین کا انتخاب کرنا ہے، ڈیموکریٹک پارٹی سےتعلق رکھنے والے صدر ایسے منصوبوں کی تجاویز پیش کر رہے ہیں، جن سے ممکنہ ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کے حامیوں کی تشفی ہو، جب کہ عین ممکن ہے کہ، کسی حد تک، ریپبلیکن امیدوار اِن کی مخالفت کرے۔

مالی سال 2017 کے لیے اوباما کے بجٹ کے سرکاری اجرا سے پہلے، وائٹ ہاؤس نے کہا تھا کہ مجوزہ بجٹ میں مشرق وسطیٰ میں داعش کے باغیوں کے خلاف لڑائی پر اضافی رقوم مانگی گئی ہیں، جبکہ بجٹ تجاویز میں 10 ڈالر فی بیرل خام تیل پر ٹیکس لگا کر ذرائع نقل و حمل کے منصوبوں کو شفاف بنیاد پر چلانے کے منصوبوں کا اعلان کیا گیا ہے اور اس میں سرطان کے علاج کے لیے نئی تحقیق کے پروگرام شروع کرنا اور کم آمدن والے طبقے کے طالب علموں کے لیے مزید مالی امداد کا تقاضا کرنا شامل ہے۔



متعللقہ خبریں