خوشحالی سے حصہ وصول کرنا معاشرے کے ہر طبقے کا حق ہے

خاص طور پر دنیا کے سرمایہ اور روزگار فراہم کرنے والے حلقے اپنے ہاتھ کو ذرا ذیادہ کشادہ کریں تو دنیا میں دہشتگردی کی کمر ٹوٹ سکتی ہے۔ رجب طیب ایردوان

417438
 خوشحالی سے حصہ وصول کرنا معاشرے کے ہر طبقے کا حق ہے

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے جی۔20 سربراہی اجلاس سے قبل B-20 اور L-20 کے فورموں میں کاروباری حضرات اور لیبر یونین کے نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سرمائے اور مالیاتی سیکٹروں کے حاسد ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں سوچنا فائدہ مند ہو گا۔
انہوں نے سوال کیا کہ کیا دہشت گردی کے واقعات پر نگاہ ڈالنے سے ان کی جڑوں میں کارفرما اسباب میں اس حسد کی موجودگی موضوع بحث ہے؟ کیا غربت اور بے روزگاری یہاں تک پہنچ سکتی ہے؟
صدر ایردوان نے کہا کہ خاص طور پر دنیا کے سرمایہ اور روزگار فراہم کرنے والے حلقے اپنے ہاتھ کو ذرا ذیادہ کشادہ کریں تو دنیا میں دہشتگردی کی کمر ٹوٹ سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جی۔20 کے ٹرم چئیر مین کی حیثیت سے ترکی نے اجلا س کے اہداف میں قوی ، مستحکم اور متوازن ترقی کے لئے جامعیت کو بھی شامل کیا ہے۔
صدر ایردوان نے کہا کہ ترقی محض اعداد و شمار پر منحصر نہیں ہے اس میں معیار اور مندرجات کو بھی اہمیت حاصل ہے۔
انہوں نے کہاکہ خوشحالی سے حصہ وصول کرنا معاشرے کے ہر طبقے کا حق ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں