لفتھانسا کے پائلٹوں کی ہڑتال دوسرے دن بھی جاری

ہڑتال کی وجہ سے فضائی کمپنی نے آج مختصر اور طویل مسافت کی ایک ہزار پروازوں کو منسوخ کر دیا

376976
لفتھانسا کے پائلٹوں کی ہڑتال دوسرے دن بھی جاری

جرمنی کی فضائی کمپنی لفتھانسا کے پائلٹوں کی ہڑتال دوسرے دن بھی جاری ہے۔
ہڑتال کی وجہ سے فضائی کمپنی نے آج مختصر اور طویل مسافت کی ایک ہزار پروازوں کو منسوخ کر دیا۔
اس سورتحال سے تقریباً ایک لاکھ 40 ہزار مسافر متاثر ہو رہے ہیں۔
یہ ہڑتال حالیہ 18 ماہ میں لفتھانسا کے پائلٹوں کی 13 ویں ہڑتال ہے، اس سے قبل کی 12 ہڑتالوں میں کمپنی کو 300 ملین یورو کا نقصان پہنچا ہے۔
پائلٹ یونین کی ہڑتال کی وجوہات میں سے سرفہرست مارکیٹ کی شرائط میں بہتری کے لئے پیش کردہ تجاویز سے فضائی کمپنی کا دلچسپی نہ لینا ہے۔
اس کے علاوہ پائلٹوں کی ریٹائر منٹ کی عمربھی عدم مفاہمت والے پہلووں میں شامل ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں