چینی معیشت کی سست روی دنیا کے لیے خطرہ بن سکتی ہے: آئی ایم ایف

آئی ایم ایف نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ چینی معیشت میں ترقی کی رفتار سست ہو گئی ہے جو کہ عالمی منڈیوں پر منفی اثرات مرتب کر سکتی ہے

373918
چینی معیشت کی سست روی دنیا کے لیے خطرہ بن سکتی ہے: آئی ایم ایف

آئی ایم ایف کے مطابق ، چینی معیشت میں سست روی عالمی اقتصادیات کےلیے خطرہ بن سکتی ہے۔
اس بات کا انکشاف ادارے کی ایک رپورٹ میں کیا گیا ہے جس کی رو سے چینی معیشت میں ترقی کی رفتار سست ہو گئی ہے جو کہ عالمی منڈیوں پر منفی اثرات مرتب کر سکتی ہے۔
بتایا گیا ہےکہ چین کو اس معاملے میں بر وقت مداخلت کرتے ہوئے اپنی ترقی میں اضافے اور ممکنہ خطرات کو کم کرنے کےلیے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔
ادارے کا کہنا ہے کہ خام مواد کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے بالخصوص انڈونیشیا جیسے ترقی پذیر ممالک کی معیشت متاثر ہو سکتی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں