یونان کے لئے مشکل دن

یورپی قرضہ فراہم کرنے والوں سے عدم مفاہمت یونان کے لئے مشکل دنوں کا پیش خیمہ بن رہی ہے

324080
یونان کے لئے مشکل دن

یورپی قرضہ فراہم کرنے والوں سے عدم مفاہمت یونان کے لئے مشکل دنوں کا پیش خیمہ بن رہی ہے۔۔۔
یونان میں مالی استحکام کونسل کا اجلاس اختتام پذیر ہو گیا ہے اور اجلاس کے آخر میں جاری کردہ بیان میں وزیر اعظم الیکسس چپراس نے بینکوں کے 6 دن تک بند رہنے کا اعلان کیا ہے۔
اس دوران اے ٹی ایمز سے یومیہ صرف 60 یورو تک کی رقم نکالی جا سکے گی۔
اس کے علاوہ 6 جون تک بینکوں کے ساتھ ساتھ اسٹاک مارکیٹ کے بھی بند رہنے اور کیپیٹل کنٹرول کے اطلاق کا اعلان کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ یونانی بینک، یورپی مرکزی بینکوں کے مالی تعاون سے پاوں پر کھڑے ہیں لیکن اس تعاون کے خاتمے پر ضروری نقد رقوم کی عدم دستیابی کا خطرہ موجود ہے۔
یونانی عوام یورپ کی طرف سے قرضے کی فراہمی کے لئے پیش کردہ شرائط کی "منظوری" یا "نامنظوری" کے لئے اتوار کے روز متوقع ریفرنڈم میں اپنے ووٹ کا استعمال کریں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں