مصارف کا 16 فیصد اضافہ حکومت کی طرف سے سبسڈائز کیا جائے گا

متوقع تحقیقات کے مکمل ہونے تک بجلی کے مصارف میں 16 فیصد اضافہ حکومت کی طرف سے سبسڈائز کیا جائے گا۔ سرژ سارکیسیان

323093
مصارف کا 16 فیصد اضافہ حکومت کی طرف سے سبسڈائز کیا جائے گا

آرمینیا کے صدر سرژ سارکیسیان کی طرف سے پس قدمی۔۔۔
سارکیسیان نے کہا ہے کہ متوقع تحقیقات کے مکمل ہونے تک بجلی کے مصارف میں 16 فیصد اضافہ حکومت کی طرف سے سبسڈائز کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ مظاہرین کے نمائندوں سمیت توانائی کے شعبے سے تجربہ کار اور بااختیار وفد آرمینیا توانائی نیٹ ورک کمپنی میں مانیٹرنگ کرے گا۔
واضح رہے کہ تقریباً ایک ہفتے سے دارالحکومت یریوان میں ہزاروں مظاہرین نے سڑکوں کو ٹریفک کے لئے بند کر رکھا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ صدر کی طرف سے پیش کردہ تجویز ناکافی ہے۔
مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ اضافے کو واپس لیا جائے بصورت دیگر مظاہرے جاری رہیں گے۔
یریوان میں مظاہرے 19 جون کو شروع ہوئے اور مظاہروں کے چوتھے روز پولیس کی طرف سے مظاہرین کے خلاف تیز دھار پانی سے مداخلت کے بعد یہ مظاہرے 24 گھنٹوں کے مظاہروں میں تبدیل ہو گئے تھے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں