یونان عالمی اداروں کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے گا: واروفاکیس

یونان کے وزیر خزانہ یانیس وارو فاکیس نے آئرش ریڈیو پر ایک گفتگو کے دوران دو ٹوک الفاظ میں کہا ہےکہ ان کا ملک عالمی مالیاتی اداروں کے بے سرو پا مطالبات نہیں مانے گا

320779
یونان عالمی اداروں کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے گا: واروفاکیس

یونان کے وزیر خزانہ یانیس وارو فاکیس نے آئرش ریڈیو پر ایک گفتگو کے دوران دو ٹوک الفاظ میں کہا ہےکہ ان کا ملک عالمی مالیاتی اداروں کے بے سرو پا مطالبات نہیں مانے گا۔
وارو فاکیس کا کہنا تھا کہ ہم کسی ایسے مطالبے کو ہر گز قبول نہیں کریں گے جس سے یونانی عوام کی زندگی اجیرن بن جائے اور ہمارا یہ ماننا ہے کہ یورو زون ہمیں اپنی صف میں شامل رکھے گا۔
واضح رہے کہ یورو زون کے وزرائے خزانہ کے گزشتہ روز کے اجلاس کے دوران یونان کے مالیاتی بحران پر مبنی پلان ناکامی سے دوچار ہوا تھا ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں