روس اور یونان کے درمیان گیس معاہدہ

اس منصوبے کے تحت 63 بلین کیوبک میٹر گیس حاصل کی جائے گی جس کا 47 بلین کیوبک میٹر یورپ کو جبکہ 16 بلین کیوبک میٹر ترکی کو فراہم کیا جائے گا

310226
روس اور یونان کے درمیان گیس معاہدہ

روس اور یونان نے ترک گیس فلو پائپ لائن کے معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں۔
اس معاہدے کی رو سے دو نوں ممالک یونان کی حدود سے گزرنے والی پائپ لائن کو مشترکہ طور پر بچھائیں گے۔
روسی وزیر توانائی الیکسینڈر نوواک نےبتایا کہ یونان میں سرمایہ کاری کےلیے روسی کمپنیوں اور بعض بینکوں نے دلچسپی ظاہر کی ہے ۔
واضح رہے کہ یہ پائپ لائن، روسی گیس کو ترکی اور یونان کے راستے یورپ پہنچائے گی ۔
اس منصوبے کے تحت 63 بلین کیوبک میٹر گیس حاصل کی جائے گی جس کا 47 بلین کیوبک میٹر یورپ کو جبکہ 16 بلین کیوبک میٹر ترکی کو فراہم کیا جائے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں