یونان کو نقد رقم کی اشد ضرورت

جرمن چانسلر انگیلا میرکل، فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند اور یونانی وزیر اعظم الیکسس چپراس کے مابین ہونے والی اس ملاقات میں مذاکراتی عمل مزید تیز کرنے پر اتفاق ہوا ہے

301253
یونان کو نقد رقم کی اشد ضرورت

یونان میں قرضوں کے بحران پر ہونے والی ایک اہم ملاقات بے نتیجہ رہی ہے۔
جرمن چانسلر انگیلا میرکل، فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند اور یونانی وزیر اعظم الیکسس چپراس کے مابین ہونے والی اس ملاقات میں مذاکراتی عمل مزید تیز کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔
ایک بیان کے مطابق یونانی حکومت اور قرضے فراہم کرنے والے بین الاقوامی اداروں کے مابین مذاکرات کو جلد از جلد نتیجہ خیز بنانے کی کوشش کی جائے گی۔
اس موقع پر چپراس نے کہا کہ یونان کے لیے اقتصادی نمو کی جانب واپس لوٹنے کو ممکن بنایا جائے۔ یونان کے لیے امدادی پیکج کی مدت جولائی میں ختم ہو رہی ہے اور ان مذاکرات کا مقصد 7.2 ارب یورو کی اگلی قسط کو ممکن بنانا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں