ترکی کے بارے میں فچ کی مثبت رپورٹ

ادارے نے ترک بینکاری نظام کی اعلی کارکردگی کو سرایتے ہوئے ان کی شرح نمو کی تصدیق کی ہے

281365
ترکی کے بارے میں فچ کی مثبت رپورٹ

بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ادارے فچ ریٹنگز نے اعلان کیا ہے کہ سن 2015 کی پہلی سہہ ماہی میں ترک شعبہ بینکاری نے مثبت کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
ادارے کا کہنا ہے کہ قرضے دینے کے عمل میں مثبت پیش رفت نے بینکوں کے گوشواروں میں مشکلات کا سد باب کیا ہے اور ماکرو اکانومی کے عدم توازن سے پیدا ہونے والے خطرات میں کمی واقع ہوئی ہے۔
ادارے کے اعلامیہ میں اس بات کی یاد دہانی کرائی گئی ہے کہ ترک بینکوں نے رواں سال کے اختتام تک 15 تا 20 فیصد کی شرح نمو کا ہدف بنا رکھا ہے، پہلی سہہ ماہی کے اعداد و شمار اس ہدف کے حقیقت پسندانہ ہونے کا اشارہ کرتے ہیں۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں