تیل اور گیس میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے :اسحاق ڈار

حکومت پہلے ہی تیل و گیس کی تلاش کی لیے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دے رہی ہے اور ان کیلیے مراعات کا بھی اعلان کر چکی ہے۔غیر ملکی کمپنیوں کو ان شعبوں میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔

86597
تیل اور گیس میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے :اسحاق ڈار

پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت پہلے ہی تیل و گیس کی تلاش کیلئے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دے رہی ہے اور ان کیلئے مراعات کا بھی اعلان کر چکی ہے،غیر ملکی کمپنیوں کو ان شعبوں میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کرنی چاہئے۔
وہ ہفتہ کو یہاں وزارت خزانہ میں مشیر برائے وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل زاہد مظفر سے گفتگو کر رہے تھے۔ وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ملک تیل و گیس کے ذخائر سے مالا مال ہے اور حکومت پہلے ہی تیل و گیس کی تلاش کیلئے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دے رہی ہے اور ان کیلئے مراعات کا بھی اعلان کر چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ غیر ملکی کمپنیوں کو ان شعبوں میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ فنانس بل 2014-15 میں دی گئی نئی مراعات کی روشنی میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی لیے پرکشش مارکیٹ کی حکمت عملی اختیار کرنا ہو گی۔ مشیر برائے وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل زاہد مظفر نے وزیر خزانہ کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ ایک سال میں مقامی تیل کی پیداوار میں 30 سے 40 فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہ اضافہ مقامی تیل کی پیداوار میں اضافہ کے حکومتی عزم کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے وزیر خزانہ کو بتایا کہ ایک سال میں 539 ایم ایم سی ایف ڈی قدرتی گیس سسٹم میں شامل کی گئی۔
تاہم گیس کے پرانے فیڈرز سے گیس کی پیداوار کم ہو گئی ہے جس کی وجہ گیس کی تلاش کیلیے درکار جدید آلات کی عدم دستیابی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں تیل و گیس کے ذخائر موجود ہیں جن کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے جہاں کامیابی کی شرح خطہ کے دیگر ممالک سے زیادہ ہے۔ مشیر پٹرولیم نے کہا کہ او جی ڈی سی ایل جدید ٹیکنالوجی یافتہ ممالک کی شراکت داری سے تیل و گیس کی پیداوار میں اضافے کے سلسلہ میں ارضیاتی جائزہ لینے، ڈرلنگ کے منصوبہ پر غور کر رہا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں