عالمی بحران کے باوجود ترکی میں روزگار کے مواقع بڑھے ہیں: یلماز

وزیر ترقیاتی امور جودت یلماز نے کہا ہے کہ حالیہ چار سالوں میں عالمی اقتصادی بحران کے باعث دنیا بھر میں تقریباً ساٹھ ملین افراد بے روزگار ہو ئے جس کے بر خلاف ترکی میں پانچ ملین افراد کو روزگار کے نئے مواقع حاصل ہوئے

80774
عالمی بحران کے باوجود ترکی میں روزگار کے مواقع بڑھے ہیں: یلماز

وزیر ترقیاتی امور جودت یلماز نے کہا ہے کہ حالیہ چار سالوں میں عالمی اقتصادی بحران کے باعث دنیا بھر میں تقریباً ساٹھ ملین افراد بے روزگار ہو ئے جس کے بر خلاف ترکی میں پانچ ملین افراد کو روزگار کے نئے مواقع حاصل ہوئے ۔
وزیر یلماز نے "باروزگار اور پیشہ ور خواتین کی انجمن " کے قیام کے پانچویں سال کی مناسبت سے منعقدہ "پیشہ ور دنیا میں عورت کا وجود" نامی ایوارڈ کی ایک تقریب میں شرکت کی ۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ افرادی قوت پر مبنی پالیسیوں اور اس کی حوصلہ افزائی کے سلسلے میں محققین، خواتین، نوجوانوں اور معذور افراد کا بھی تعاون حاصل رہا ہے جس کی بدولت ترکی میں خواتین کو روزگار کے مواقع حاصل ہونے میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ آئندہ کے دور میں بھی ان پالیسیوں پر عمل درآمد جاری رکھا جائے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں