پاکستان:حفاظتی قوتوں کا آپریشن،5 دہشتگرد ہلاک

اکستان میں سیکیورٹی فورسز کے ضلع آواران کے علاقے مشکئی میں آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد مارے گئے

2082581
پاکستان:حفاظتی قوتوں کا آپریشن،5 دہشتگرد ہلاک

پاکستان میں سیکیورٹی فورسز کے ضلع آواران کے علاقے مشکئی میں آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق انٹیلی جنس بیس آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔

آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آپریشن میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو بھی تباہ کر دیا گیا جبکہ اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد کا ذخیرہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

علاقے میں دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے بھی سیکیورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز بلوچستان کا امن اور استحکام سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔



متعللقہ خبریں