پاکستان: زلزلے کے بعد سے 675 ٹن انسانی امداد ترکیہ پہنچائی جا چکی ہے

پاکستان کی حکومت اور عوام کی طرف سے زلزلہ زدگان کی مدد کے لئے 675 ٹن انسانی امداد ترکیہ پہنچائی جا چکی ہے

1955001
پاکستان: زلزلے کے بعد سے 675 ٹن انسانی امداد ترکیہ پہنچائی جا چکی ہے

پاکستان کی حکومت اور عوام کی طرف سے زلزلہ زدگان کی مدد کے لئے 675 ٹن انسانی امداد ترکیہ پہنچائی جا چکی ہے۔

پاکستان ، 6 فروری کو ترکیہ کے ضلع قہرمان ماراش میں 7،7 اور 7،6 کی شدت کے زلزلوں کے بعد امدادی ٹیموں اور انسانی امداد کے ساتھ سرفہرست ممالک میں سے ایک ہے۔

پاکستان کی  85 افراد پر مشتمل امدادی ٹیم نے ضلع ادیامان پہنچنے والی پہلی امدادی ٹیم تھی اور اس ٹیم نے علاقے میں امدادی کاروائیوں کے دوران 28 افراد کو ملبے سے زندہ نکالا۔

پاکستان سے آنے والے رضا کاروں نے بھی زلزلہ زدہ علاقوں میں امدادی کاموں میں مدد کی۔

دوست ملک سے اس وقت 26 پروازوں کے ساتھ 400 ٹن امداد ترکیہ پہنچائی جا چکی ہے۔

25 فروری کو  زمینی راستے سے بھی  21 ٹرالروں پر مشتمل 275 ٹن انسانی امداد ترکیہ کے ضلع ملاطیہ  پہنچائی گئی ہے۔

علاوہ ازیں پاکستان سے امدادی سامان پر مشتمل ایک بحری جہاز بھی ترکیہ کے لئے روانہ ہو گیا ہے۔

استنبول کی پاکستان کمیونٹی نے بھی جمع کردہ امداد گاڑیوں کی مدد سے ضلع ملاطیہ پہنچائی ہے۔



متعللقہ خبریں