پاکستان میں مذہبی سیاحت میں اضافہ ہوا ہے: صدر عارف علوی

صدر نے کہاکہ حکومت مذہبی سیاحت کو فروغ دینے کیلئے کئی اقدامات کررہی ہے۔مذہبی اثاثوں کے تحفظ کی حکومتی خواہش کا ذکرکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس مقصد کیلئے ہمیں مختلف مذاہب کے بارے میں پوشیدہ معلومات فراہم کرنے کی ضرورت ہے

1795404
پاکستان میں مذہبی سیاحت میں اضافہ ہوا ہے: صدر عارف علوی

پیر کے روز اسلام آباد میں دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرعارف علوی نے کہاکہ پاکستان میں مذہبی سیاحت میں اضافہ ہوا ہے جس سے ملک کا مثبت تشخص اُجاگر ہورہا ہے۔

صدر نے کہاکہ حکومت مذہبی سیاحت کو فروغ دینے کیلئے کئی اقدامات کررہی ہے۔مذہبی اثاثوں کے تحفظ کی حکومتی خواہش کا ذکرکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس مقصد کیلئے ہمیں مختلف مذاہب کے بارے میں پوشیدہ معلومات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ ملکوں کے درمیان باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کیلئے عوام کے درمیان روابط بڑھانا اورمذہبی سیاحت بہترین پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ اسلام بھی امن اور محبت کا درس دیتا ہے اورپاکستان پرامن ہمسائیگی پر یقین رکھتا ہے۔



متعللقہ خبریں