فرانس "امتیازی روّیوں " سے باز آ جائے: صدر علوی

اظہارِ بیان اور اعتقادات  کی آزادی  کے نام سے پیغمبر آخر الزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنا پورے عالم اسلام پر حملے کے مترادف ہے: صدر عارف علوی

1587621
فرانس "امتیازی روّیوں " سے باز آ جائے: صدر علوی

پاکستان کے صدر عارف علوی نے فرانس سے "امتیازی روّیوں " سے باز آنے کی اپیل کی ہے۔

دارالحکومت اسلام آباد میں "اسلام میں دینی آزادیاں اور اقلیتوں کے حقوق"  کے زیرِ عنوان منعقدہ سیمینار سےخطاب میں صدر علوی نے فرانس میں مسلمانوں کو ہدف بنانے  کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرنے والے آئینی بِل پر بات کی۔

علوی نے فرانس سے مطالبہ کیا ہے کہ مسلمانوں کے خلاف امتیازی روّیوں کو تقویت دینے سے پرہیز کیا جائے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اظہارِ بیان اور اعتقادات  کی آزادی  کے نام سے پیغمبر آخر الزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنا پورے عالم اسلام پر حملے کے مترادف ہے۔

واضح رہے کہ تقریباً 6 ملین مسلمان آبادی کے حامل ملک فرانس میں مسلمانوں کو ہدف بنانے والا آئینی بِل تیار کیا گیا۔2020 میں تیار کئے گئے اس  بِل کو پہلے "اسلامی امتیازیت" کے نام سے پیش کیا گیا لیکن شدید ردعمل کا سامنا کرنے کے بعد  نام کو تبدیل کر کے "صدارتی اصول کے احترام کو تقویت دینے والے اصول " کر دیا گیا۔

یہ آئینی بِل ملک کی مسلمان کمیونٹی کو ہدف  بنا رہا ہے اور مسلمان اقلیت کی زندگی کے ہر شعبے کو محدود کرنے کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بن رہا ہے۔



متعللقہ خبریں