احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کو عالمی سطح پر سراہا گیا ہے : شبلی فراز

وفاقی کابینہ نے معاشرے کے نادار طبقوں کی مشکلات کم کرنے کے لئے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہےیہ بات وزیر اطلاعات شبلی فراز نے وزیراعظم عمران خان کے زیرصدارت اسلام آباد میں کابینہ کے اجلاس کے بعد صحافیوں کو بریفنگ دی

1451059
احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کو عالمی سطح پر سراہا گیا ہے : شبلی فراز

وفاقی کابینہ نے معاشرے کے نادار طبقوں کی مشکلات کم کرنے کے لئے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بات وزیر اطلاعات شبلی فراز نے وزیراعظم عمران خان کے زیرصدارت اسلام آباد میں کابینہ کے اجلاس کے بعد صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کو عالمی سطح پر سراہا گیا ہے کیونکہ اس کے ذریعے لوگوں میں غیرسیاسی طور پر شفاف انداز میں 150 ارب روپے تقسیم کئے گئے۔
شبلی فراز نے کہا کہ آئندہ عیدالاضحی کے موقع پر احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے سخت قواعد و ضوابط وضع کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے عیدالاضحی اپنی رہائش گاہ پر منانے کا فیصلہ کیا ہے اور انہوں نے لوگوں سے بھی کہا ہے کہ وہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے تناظر میں لوگوں سے ملنے کی بجائے قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کریں۔
انہوں نے پاکستانی پائلٹس سے متعلق معاملات پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پی آئی کے فضائی سفر کو محفوظ اور اسکے انجینئرنگ کے شعبے کو مضبوط بنانے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔



متعللقہ خبریں