پاکستان، کرونا وائرس کے حوالے سے حفاظتی اقدامات میں تیزی

وزیرِ اعلی سندھ: ملک میں آنے والے تمام تر  زائرین کے میڈیکل ٹیسٹ ممکن بنائے جائیں

1378154
پاکستان، کرونا وائرس کے حوالے سے حفاظتی اقدامات میں تیزی

پاکستان میں کرونا وائرس کے پیش نظر ملک گیر اقدامات و تدابیر میں تیزی ۔۔

سول ہو ابازی  ادارے نے  اعلان کیا ہے کہ  ملک میں  لاہور، اسلام آباد اورکراچی کے علاوہ تمام ہوائی اڈے آمدورفت کے لیے بند  رہیں گے۔ جاری کردہ نوٹس  کے مطابق بین الاقوامی پروازوں کو محض  کراچی، لاہور اوراسلام آباد     کے ہوائی اڈوں کو استعمال کرنے کی اجازت ہو گی۔

کرونا وائرس کے باعث بلوچستان کے علاقے تفتان میں  ٹہرائے گئے  سینکڑوں زائرین کو سکھر اور ڈیرہ غازی خان منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایران سے آنے والے زائرین کو تفتان بارڈر سے لے کر دوبسیں سکھر کی لیبر کالونی پہنچیں جن میں مرد، خواتین اور بچے سوار تھے۔ انتظامیہ نے زائرین کو لیبر کالونی میں قائم آئسولیشن یونٹ منتقل کیا ہے۔ جہاں انہیں 14 روز کے لیے قرنطینہ میں رکھا جائے گا اور اسکریننگ بھی کی جائے گی۔

ادھر کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا وائرس سے متعلق اجلاس ہوا۔وزیراعلیٰ سندھ نےکمشنر سکھر کو ہدایت کی ہے  کہ ملک میں آنے والے تمام تر  زائرین کے میڈیکل ٹیسٹ ممکن بنائے جائیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے شادیاں، میلے، درگاہیں، شادی ہالز اور مدارس بند کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے وزراء کو بھی تقریبات میں جانے سے روک دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کہیں بھی لاک ڈاؤن کی صورتحال ہو تو شہریوں تک غذا، ادویات اور ڈاکٹرز کی رسائی  کے منصوبوں کو یقینی شکل دی جائے۔

 



متعللقہ خبریں