صدر ٹرمپ نے دورہ پاکستان پر آمادگی ظاہر کر دی ہے: شاہ محمود قریشی

پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی  نے  کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے دورہ پاکستان  پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔

1345840
صدر ٹرمپ نے دورہ پاکستان پر آمادگی ظاہر کر دی ہے: شاہ محمود قریشی

پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی  نے  کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے دورہ پاکستان  پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔

 ڈاوس     میں منعقدہ  عالمی اقتصادی فورم کے 50 ویں اجلاس کے دوران  وزیراعظم عمران خان اور صدر ٹرمپ کی ملاقات  کے بارے میں  بتاتےہوئے وزیر خارجہ نے  کہا کہ  یہ ملاقات 1 گھنٹہ جاری رہی  جس میں علاقائی و عالمی  مسائل پر غور کرنے کے بعد صدر ٹرمپ نے  دورہ پاکستان کی خواہش ظاہر کی     جس کی حتمی تاریخ  کا  تعین  فی الوقت نہیں ہوا ہے ۔

  جناب قریشی نے  بتایا کہ وزیر اعظم نے  کشمیر کی صورت حال اور وہاں  انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر صدر ٹرمپ کو تفصیلی آگاہ کیا   ،علاوہ ازیں   دو طرفہ تجارتی حجم بڑھانے ،مسئلہ افغانستان اور امریکہ۔ایران کشیدگی کے موضوعات بھی اس ملاقات کا حصہ بنے ۔

 گزشتہ ڈیڑھ سالہ عرصے میں  عمران خان اور ٹرمپ کی یہ تیسری ملاقات ہے  ۔

متعللقہ خبریں