پاک فوج کی طرف سے غیر ملکی ذرائع ابلاغ کو لائن آف کنٹرول کے دورے کی دعوت

بھارتی فوج نے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنا یا ہے، بھارت کیمپوں کو نشانہ بنانے کی آڑ میں معصوم شہریوں  پر گولیاں برسا رہا ہے: میجر جنرل آصف غفور

1291161
پاک فوج کی طرف سے غیر ملکی ذرائع ابلاغ کو لائن آف کنٹرول کے دورے کی دعوت

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارت جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے۔

اطلاع کے مطابق میجر جنرل آصف غفور  نے اقوام متحدہ کے مبصرین اور غیر ملکی ذرائع ابلاغ کو لائن آف کنٹرول کے دورے کی دعوت دی۔

انہوں نے کہا ہے کہ غیر ملکی میڈیا کو مقبوضہ کشمیر میں ایل او سی کا دورہ کرنے کی اجازت نہیں ہے لیکن  یو این مبصرین اور غیر ملکی میڈیا کو آزاد کشمیر میں آزادانہ رسائی حاصل ہے۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنا یا ہے، بھارت کیمپوں کو نشانہ بنانے کی آڑ میں معصوم شہریوں  پر گولیاں برسا رہا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ بھارت کو سیز فائر  خلاف ورزیوں کا ہمیشہ منہ توڑ جواب ملے گا۔ پاک فوج ایل او سی پر شہریوں کی حفاظت جاری رکھے گی اور  ایل او سی کی خلاف ورزیوں پر بھارتی فوج کو ناقابل برداشت نقصان پہنچائے گی۔



متعللقہ خبریں