ہم ہرصورت کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں : وزیراعظم عمران خان

اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ تمام پاکستانی کل آدھے گھنٹے کے لیے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں سے درخواست ہے کہ کل دن 12 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک باہر نکلیں

1260702
ہم ہرصورت کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں : وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں کشمیریوں کو بھرپور  پیغام دینا چاہیے کہ ہم ہرصورت ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ تمام پاکستانی کل آدھے گھنٹے کے لیے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں سے درخواست ہے کہ کل دن 12 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک باہر نکلیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 24 روز سے جاری کرفیو کےخلاف پاکستانی اپنے جذبات کا اظہار کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ وادی میں بھارتی قابض فوج روزانہ کشمیری عورتوں اور بچوں پر ظلم ڈھارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کا منصوبہ چوتھے جینیوا کنونشن کے تحت جنگی جرم ہے، ہمیں اہلِ کشمیر کو ٹھوس پیغام بجھوانا ہے کہ بحیثیت قوم ہم پوری قوت سے ان کی پشت پر ہیں‘۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’چنانچہ تمام پاکستانی سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر کل آدھے گھنٹے کیلئے باہر نکلیں اور اہلِ کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’کل باہر نکل کر ہم کشمیری بھائیوں کو پیغام دیں گے کہ پوری پاکستانی قوم بھارتی سفاکیت، 24 روز سے جاری غیر انسانی کرفیو، بچوں، خواتین سمیت کشمیری باشندوں پر تشدد، ان کے قتل ، مودی سرکار کے نسل کشی کے ایجنڈے اور مقبوضہ کشمیر پر غیر قانونی قبضے کے خلاف کھڑی ہے‘۔

 

ان کا کہنا تھا کہ مودی حکومت کے ایجنڈے کے مطابق کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیریوں کی آبادی کے تناسب کی تبدیلی جنیوا کنونشن کے تحت جنگی جرم ہیں۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایک بار پھر کشمیری بہن بھائیوں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان کشمیر کے بارے میں اپنے اصولی موقف پر پوری طرح کاربند ہے، پوری پاکستانی قوم اس بہادرانہ جدوجہد میں اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے جو وہ اپنے جائز حق خوادادیت کے حصول کیلئے کوشاں ہیں، ہمیں پختہ یقین ہے کہ کشمیری اپنی اس جدوجہد میں ضرور سرخرو ہو ں گے۔ انہوں نے یہ بات یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہی جو آج منگل 5 فروری کو منایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 5 فروری حق خود ارادیت کے حصول کیلئے کشمیریوں کے غیر متزلزل عزم کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔ اس موقع پر حکومت پاکستان اور اس کے عوام اپنے کشمیری بہن بھائیوں اور بالعموم دنیا بھر پر واضح کرتے ہیں کہ ہم جموں و کشمیر کے طویل عرصہ سے حل طلب تنازعہ اور بھارت کے مقبوضہ جموں و کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کے خلاف کشمیریوں کی جدوجہد کو نہیں بھولے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ”مسلح جنگجوﺅں کو ہلاک“ کرنے کے جھوٹے بیانیہ کی آڑ میں اپنی دہشت گردی کو جواز دینے کی کوشش کرتا رہا ہے تاہم وہ اپنی اس کوشش میں بری طرح ناکام ہو۔



متعللقہ خبریں