کشمیر کی حیثیت تبدیل کرکے بھارت نے پورے خطے کا امن داؤ پرلگادیا ہے: شاہ محمود قریشی

انہوں نے ایک نجی نیوز چینل کوانٹرویو میں کہا کہ بھارت نے یہ سازش افغان امن عمل کو متاثر کرنے کیلئے کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پورے خطے کا امن داؤ پر لگانا چاہتا ہے

1259727
کشمیر کی حیثیت تبدیل کرکے بھارت نے  پورے خطے کا امن داؤ پرلگادیا ہے: شاہ  محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی مخدوش صورتحال پر بیلجیم کے وزیر خارجہ ڈیڈیئر رائنڈرز سے ٹیلیفونک رابطہ کرلیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق بیلجیم کے وزیر خارجہ سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت نے یکطرفہ اقدامات سے پورے خطے کے امن کو داؤ پر لگادیا ہے۔

انہوں نے ایک نجی نیوز چینل کوانٹرویو میں کہا کہ بھارت نے یہ سازش افغان امن عمل کو متاثر کرنے کیلئے کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پورے خطے کا امن داؤ پر لگانا چاہتا ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر بھارت نے پاکستان کے خلاف کوئی بھی مہم جوئی کی کوشش کی تو اسے پاکستان کے منہ توڑ جواب کیلئے تیار رہنا ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں مخدوش صورتحال سے نیا انسانی المیہ جنم لیتا دکھائی دیتا ہے۔

شاہ محمود نے بیلجیم کے ہم منصب کو بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں 23 دنوں سے کرفیو اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

دفتر خارجہ کے مطابق شاہ محمود قریشی نے ڈیڈیئر رائنڈرز سے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب امور کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا خواہاں رہا ہے لیکن بھارت نے ہمیشہ منفی طرز عمل کا مظاہرہ کیا۔

بیلجیئم کے وزیر خارجہ نے اس سلسلے میں فریقین سے بات کرنے اور اپنی سہولت کاری کی خدمات پیش کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔

 



متعللقہ خبریں